پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت، شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھارت کے حالیہ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ حملہ بھارت کی جانب سے کیے جانے والے بزدلانہ اقدامات میں شمار کیا جا رہا ہے جس میں ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا۔ شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا نام متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا۔بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون کسی بھی حد تک پہنچ چکا ہے۔ پاکستان نے بھارتی حملوں کے جواب میں آج صبح "آپریشن بنیان مرصوص" شروع کیا ہے، جس کے دوران پاکستان کی فوج بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے جو پاکستان کے بے گناہ شہریوں کے خلاف استعمال ہو رہی تھیں۔یہ حملے اور جوابی کارروائیاں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی شدت کو مزید بڑھا رہی ہیں، اور دنیا بھر میں اس جنگی تنازعہ پر گہری تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔