مہوش حیات کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ایف آئی اے امیگریشن کے انتظامات اور سہولیات کی تعریف

مہوش حیات کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ایف آئی اے امیگریشن کے انتظامات اور سہولیات کی تعریف

پاکستانی  اداکارہ مہوش حیات نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن کی پیشہ ورانہ کارکردگی، بہترین انتظامات اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہتے ہوئے عملے کی خدمات کی تعریف کی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کے عمل کے دوران عملے کی پیشہ ورانہ مہارت، خوش اخلاقی اور مؤثر انتظامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے مسافروں کی آمدورفت کو آسان بنانے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔ترجمان کے مطابق مہوش حیات نے امیگریشن عملے کی جانب سے ذمہ دارانہ انداز میں فرائض کی انجام دہی اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کا عملہ پیشہ ورانہ مہارت، مؤثر خدمات اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔ مسافروں کو بہتر، تیز رفتار اور سہل امیگریشن سہولیات کی فراہمی ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔