دیپالپور کی رہائشی اقصیٰ رفیق نے شناختی کارڈ نہ ملنے پر وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور کے باہر احتجاج کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال سے شناختی کارڈ کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہوں، جس کے باعث نہ نوکری مل رہی ہے اور نہ ہی رہائش۔اقصیٰ رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف اور مدد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے ڈیڑھ سال قبل طلاق دے دی تھی اور بھائیوں نے یہ کہہ کر گھر سے نکال دیا کہ وہ بچوں کا خرچہ نہیں اٹھا سکتے۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ والد یا والدہ کو لائیں یا نکاح نامہ پیش کریں، جو کہ ان کے سابقہ شوہر کے پاس ہے۔اقصیٰ رفیق کی اس جدوجہد کو سوشل میڈیا پر بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ ان کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔