ہر ناکامی کے بعد بھارت کی ناپاک سازشیں تیز ہو جاتی ہیں: شیری رحمان

 عقل سے خالی، پروپیگنڈا کا ہنگامہ، ایسا لگتا ہے بھارتی میڈیا کوفیک نیوز اور فیس سیونگ کے سوا کچھ آتا ہی نہیں 
     اسلا م آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹرشیری رحمان نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عقل سے خالی، پروپیگنڈا کا ہنگامہ، ایسا لگتا ہے جیسے بھارتی میڈیا کو فیک نیوز اور فیس سیونگ کے سوا کچھ آتا ہی نہیں، جنگ کو گلیمرائز کرنا بند کرو، فیک نیوز تمہارا اصل چہرہ بے نقاب کر رہی ہے، ہر ناکامی کے بعد بھارت کی ناپاک سازشیں تیز ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلئے بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے اور ایف 16کو نشانہ بنانے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائیں، پروپیگنڈا مشینری کا جنازہ خود بھارتی عوام نے نکال دیا، اتنا جھوٹ اتنا جھوٹ کہ بھارتی میڈیا دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سامان بن چکا ہے ۔