بھارت کے اقدامات سے خود اسے نقصان ہوگا:شیری رحمان

پانی کا بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا بیانیہ مودی کے میڈیا تھیٹر کا حصہ ہے:رہنماپی پی 
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن  نے کہا  ہے  مودی سرکار پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کیلئے بہانے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔ پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا بیانیہ مودی کے میڈیا تھیٹر کا حصہ ہے۔اپنے ایک بیان میں پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش سے متعلق بھارت کی خاموشی کے حوالے سے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے میں پاکستان کے کردار کے ثبوت اب تک عالمی میڈیا کو فراہم نہیں کیے‘ بھارت کے ان اقدامات سے خود اسے نقصان ہوگا جبکہ فائدہ صرف سیاسی مقاصد کو ہوگا۔ مودی کو یہ سب صرف بہار اور دیگر ریاستوں میں سیاسی فائدے کیلئے درکار ہے۔