اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن آج 10مئی ہفتہ کو منایاجائے گااس دن کی مناسبت سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں،اداروں کی جانب سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گاتاکہ ہجرت کرنے والے پرندوں کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا جاسکے اور ان کے بہتر پرورش اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔