ایران کے عرب ممالک پر 2000 ڈرونز اور 500 میزائل حملے، نیویارک ٹائمز رپورٹ

ایران کے عرب ممالک پر 2000 ڈرونز اور 500 میزائل حملے، نیویارک ٹائمز رپورٹ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے جنگ کے آغاز سے اب تک عرب ممالک کے مختلف اہداف پر تقریباً 2000 ڈرونز اور 500 میزائل داغے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ حملوں کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی، باوجود اس کے کہ بعض حلقوں میں ایران کے میزائل ذخائر کم ہونے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تل ابیب پر 10 خیبر شکن میزائل داغے ہیں اور امریکی بحریہ کے ایک جہاز کو بھی نشانہ بنایا ہے، تاہم یہ دعوے آزاد ذرائع سے تصدیق شدہ نہیں۔پاسداران انقلاب نے مزید خبردار کیا کہ مقبوضہ فلسطین میں سائرن بجنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔