خوشاب(خصوصی رپورٹ )وادی سون کے گائوں جابہ میں گٹر کے بوسیدہ سلیب تبدیل کرتے ہوئے گٹر میں گر کر2حقیقی بھائی جاں بحق اور 2شدید زخمی ہو گئے۔جابہ کے رہائشی الطاف مستری کا بھائی محمد نعیم اپنے گھر میں بنائے گٹر کا سلیب تبدیل کر رہا تھا کہ اچانک سلیب ٹوٹ گیا اور اس پرکھڑے ہوئے چار افراد گہرے گٹر میں جا گرے۔علاقہ کے مکینوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں نکالنے کی کوشش کی جب انہیں گٹر سے باہر نکالا گیا تو دو بھائی محمد نعیم اور محمد سلیم پسران محمد کر یم جاں بحق ہو چکے تھے جبکہ ان کے تیسرے بھائی محمد ندیم اور ایک پڑوسی زوار نذر حسین کو شدید زخمی حالت میں گٹر سے نکالا گیا، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔