ریفرنڈم میں 90فیصد سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ آئینی ترامیم کی منظوری سے جمہوریت کی مدت ختم ہوگئی
دوحہ(آئی این پی) قطر میں مجلسِ قانون ساز کے انتخابات ختم کرنے کے لیے ہونے والا ریفرنڈم 90 فیصد سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ پاس ہو گیا ہے جس سے خلیجی بادشاہت میں جمہوریت کے ساتھ مختصر مدت کی دلچسپی ختم ہو گئی۔وزارتِ داخلہ نے کہا کہ ووٹ نے آئینی ترامیم کی منظوری دے دی جس میں قطری شہریوں نے 90.6 فیصد درست ووٹ دیئے۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلِ ثانی نے ایکس پر پوسٹ کیا، ریفرنڈم میں حصہ لے کر اور آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دے کر قطریوں نے اتحاد اور انصاف کی اقدار کا جشن منایا ہے۔وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ تقریبا 380,000 قطریوں میں سے 84 فیصد اہل ووٹرز نے منگل کے ریفرنڈم میں حصہ لیا۔