امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرکے بین الاقوامی قانون کو توڑا ہے
تمام فریق سویلین آبادی کے تحفظ کیلئے لڑائی بند کردیں‘ سوئس وزیر دفاع فِسٹر
جنیوا(آئی این پی)سپین اور جرمنی کے بعد سوئٹزرلینڈ نے بھی ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔سوئس کابینہ کا حوالہ دیتے ہوئے سوئس وزیر دفاع فِسٹر نے بتایاکہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرکے بین الاقوامی قانون کو توڑا ہے، تمام فریق سویلین آبادی کے تحفظ کیلئے لڑائی بند کردیں۔سوئس وزیر دفاع فِسٹر کے مطابق فیڈرل کونسل کی رائے ہے کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، ہمارے نزدیک یہ تشدد کی ممانعت کے قانون کی خلاف ورزی ہے، وہ ان تمام ممالک کا ذکر کر رہے ہیں بشمول امریکا اور اسرائیل جو تشدد کی ممانعت کی پاسداری نہیں کر رہے۔