جنگ طویل ہو ئی تو دوائوں کی قیمتوں میںاضافہ متوقع ہے‘ درآمد کنندگان
اسلام آباد (آئی این پی) ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے باعث پاکستان میں زندگی بچانے والی ادویات، بچوں کے فارمولا دودھ، ویکسینز اور ادویات بنانے کے خام مال کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، بین الاقوامی پروازوں کی معطلی اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث درآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔ درآمد کنندگان نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ طویل ہوگئی تو پاکستان میں ادویات اور ویکسینز کی شدید قلت پیدا ہوسکتی ہے، جس کے نتیجے میں دوائوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے