مشرق وسطی جنگ، پاکستان میں ادویات کی قلت کا خطرہ بڑھ گیا

کمپنیاں ایک ہی سپلائر پر انحصار ختم کر کے متعدد ذرائع اختیار کریں‘اضافی ذخیرہ رکھیں:ڈریپ
ا سلام آباد(آئی این پی )  ایران  جنگ اور مشرق وسطی میں مسلسل بڑھتی کشیدگی کے باعث پاکستان میں ادویات  کی فراہمی متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا   ،ممکنہ بحران کے پیش نظر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ ) نے فارما کمپنیوں کیلئے ہنگامی ایڈوائزری جاری کر دی  ۔ڈریپ نے خبردار کیا ہے کہ ادویات کے خام مال اور پیکنگ مٹریل کی عالمی سپلائی میں تعطل پیدا ہوسکتا ہے، اس لیے کمپنیاں ایک ہی سپلائر پر انحصار ختم کر کے متعدد ذرائع اختیار کرتے ہوئے اضافی ذخیرہ رکھیں۔