دہشت گردی کیس: پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

دہشت گردی کیس: پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سوات سے منتخب ایم پی اے علی شاہ کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 8 ستمبر کو سنگجانی جلسے پر درج دہشت گردی کے مقدمے میں علی شاہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ایم پی اے علی شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پراسکیوشن نے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ عدالت نے ملزم علی شاہ کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 11 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے علی شاہ کے خلاف تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔