مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی مزید توسیع

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی مزید توسیع

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کر دی۔

آج کیس کے تفتیشی افسر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کا ڈی وی آر اور آلہ ضرب ملزم سے برآمد کر لیا گیا ہے، اور اس کا ایک آئی فون بھی ریکور کیا گیا ہے۔مزید تفتیش کے لیے، افسر نے استدعا کی کہ ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ 17 مارچ تک بڑھایا جائے۔ تاہم، ملزم کے وکیل صفائی عابد زمان نے کہا کہ اب مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے اور ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔