لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ماڈل کالونی میں واقع گھر میں رابری کی واردات، رابر گروپ گرفتار کر لیا گیا۔فردوس مارکیٹ پولیس نے 2 رکنی ہائوس رابر گروپ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاریاں سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل فون لوکیشنز کی مدد سے کی گئیں۔ گروپ نے ماڈل کالونی میں واقع گھر میں ماں بیٹی کو یرغمال بنایا، ملزمان یرغمال بنا کر موبائل فونز و نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے ،سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، رابر گروپ سے نقدی، چوری شدہ موبائل و موٹر سائیکل اور پستول برآمد کر لیا گیا۔ملزمان فیضان، زوہیب کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری ہیں۔