سپر ٹیکس کیس: سپریم کورٹ آئینی بینچ کا روزانہ سماعت کا فیصلہ

سپر ٹیکس کیس: سپریم کورٹ آئینی بینچ کا روزانہ سماعت کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں، اور اب آئینی بینچ دوبارہ تشکیل دینا پڑے گا۔کیس کی سماعت کے دوران کمپنی کے وکلا نے درخواست کی کہ کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد کی جائے، تاہم عدالت نے اس استدعا کو مسترد کر دیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فروغ نسیم صاحب، یہ کیس عید تک مکمل نہیں ہوگا، لہٰذا کیس چلنا تو شروع ہو۔عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔