سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قیمت میں کمی

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قیمت میں کمی

ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی۔

پیر کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی، اور اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 731 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 685 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی کرنسی سستی ہوئی ہے، اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے کمی کے ساتھ 279 روپے 90 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ دو ہفتوں سے کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔