پنجاب پولیس میں خواتین آفیسرز اہم ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں: اطہر وحید
لاہور(کرائم رپورٹر)دین اسلام خواتین کے حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار ہیخواتین کے عالمی دن موقع پر سی ٹی او لاہور نے پیغام دیا سی ٹی او لاہور اطہر وحید کا کہنا ہے کہ خواتین کی عزت اور تکریم کا تحفظ، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، وومن ڈے کا مقصد خواتین کی صلاحیتوں کا اقرار اور انکی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم کرنا ہے،زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ھیں، پنجاب پولیس میں خواتین آفیسرز اہم ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں،ٹریفک پولیس میں خواتین کی بڑی تعداد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے،لیڈی وارڈنز ایجوکیشن، ٹکٹنگ، لائسنسنگ اور پٹرولنگ آفیسر کے طور پر انتہائی احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں،بحثیت معاشرہ ہمیں عورت کو اس کے حقوق دلانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، اچھا لب و لہجہ، نرم مزاجی اور خوش گفتاری لیڈی وارڈنز کی پہچان ہے،لیڈی وارڈنز نہ صرف سٹرکوں بلکہ دفتروں میں بھی وارڈنز کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کئے ہوئے ہیں، میگا ایونٹس، مذہبی تہوار، کرکٹ میچ یا پھر روڈ سیفٹی کامعاملہ، لیڈی وارڈنز ہرطرف شہریوں کی خدمت کرتے ہوئے نظر آتی ہیں،لیڈی وارڈنز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں، آئیے آج ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے عزم کی تجدید کریں،