منی لانڈرنگ کیس :مونس الٰہی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب

 لاہور(آئی این پی )عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق مونس الٰہی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 20فروری کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو طلب کر لیا۔لاہور کی خصوصی عدالت نے ملزم پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کرنے کے دورانیے میں بھی توسیع کردی جبکہ دیگر 8ملزمان کی جائیدادیں بھی منجمد رہیں گی۔خصوصی عدالت نے مقدمے میں مونس الہی کے شریک ملزم جبران کی گرفتاری سے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی، خصوصی عدالت میں ایف آئی اے میں درج کیے گئے منی لانڈرنگ کیس پر مزید سماعت  آج 20 فروری کو ہو گی۔