دبئی (آئی این پی )دبئی میں مقیم بھارتی ارب پتی شخصیت بلویندر سنگھ ساہنی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 5سال قید کی سزا سنادی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے بلویندر سنگھ ساہنی کے خلاف الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے بھارتی تاجر کو 5سال قید، 5لاکھ درہم جرمانہ اور ملک بدری کی سزائیں سنائیں۔رپورٹ کے مطابق دبئی کی فوجداری عدالت نے 150ملین درہم کی منی لانڈرنگ کے الزام میں ہندوستانی تاجر کو مجرم قرار دیا۔علاوہ ازیں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو بھی قید، جرمانے اور ملک بدری کی سزائیں سنائیں۔عدالت نے حکم دیا کہ بلویندر سنگھ ساہنی اپنی قید کی مدت مکمل ہونے کے بعد دبئی سے ڈیپورٹ کر دیے جائیں گے۔