نئے وزرا کی تقرری کے بعدمستقبل میں وزارتوں کی تعداد کم ہونا ممکن نہیں
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی وزارتوں کی تعداد میں کمی اور رائٹ سائزنگ منصوبہ بے یقینی کاشکار ہوگیا ،نئے وفاقی وزرا کی تقرری کے بعدمستقبل قریب میں وفاقی وزارتوں کی تعداد کم ہونا ممکن نہیں رہا۔ وفاقی وزارتوں کی تعداد 30 ہونے کے بعد آئندہ مالی سال 2025-2026میں وفاقی وزارتوں کے بجٹ میں کمی کا امکان نہیں ، وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزارتوں کو ایک دوسرے میں ضم کرنے اور ایک جیسے امور کی وزارتوں کو ختم کرکے کیلئے رائٹ سائزنگ کامنصوبہ بنایا تھا ، وفاقی حکومت نے15وفاقی وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کیلئے کام شروع کر رکھا ہے تاہم وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد مذکورہ منصوبہ پر عمل مشکل ہوگیاہے ۔