شام: 2 روز ہ جھڑپوں میں 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے

خطے میں استحکام بحال کرکے عوام کی جان اور املاک کا تحفظ کریں گے، شامی سکیورٹی حکام
 دمشق(آئی این پی )شام میں حکومتی فورسز اور معزول شامی صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں انتقامی ہلاکتیں بھی ہوئیں، جس میں تقریبا 750 شہری، 125 سرکاری سکیورٹی اہلکار، اور اسد سے منسلک 148 عسکریت پسند مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق ساحلی ریجن میں جاری جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز اوراتحادی گروپوں کے حملوں میں 311 عام شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ جھڑپوں کے بعد شمال مغربی ساحلی شہر لاذقیہ اور طرطوس میں کرفیو برقرار ہے۔