صدر ٹرمپ کی مسک اور روبیو میں تلخ کلامی کی تردید

 واشنگٹن (آ ئی این پی )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ سینئر حکومتی مشیر ایلون مسک اور سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو میں کابینہ کے اجلاس میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق وائٹ ہائوس میں کابینہ اجلاس کے دوران ایلون مسک نے پہلے مارکو روبیو اور الگ سے سیکرٹری ٹرانسپورٹیشن شان ڈیفی سے بحث کی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کر رہے تھے۔ صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے حوالے سے سوال پر جواب دیا کہ کوئی تصادم نہیں ہوا، میں وہاں تھا، آپ صرف ایک پریشانی پیدا کرنے والوں میں سے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایلون مسک اور مارکو روبیو کے بارے میں کہا کہ وہ دونوں بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وہ دونوں بہت اچھے طریقے سے ساتھ ہیں۔