بدلتی سکیورٹی صورتحال: پولینڈ کا تمام بالغ مردوں کو فوجی تربیت دینے کا فیصلہ

 فوجی تربیت ایک ایسی ریزرو فورس تیار کرے گی جو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کافی ہوگی،وزیراعظم ڈونلڈ تسک
 وارسا (آئی این پی )پولینڈ کے وزیرِاعظم ڈونلڈ تسک نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ایک ایسا منصوبہ تیار کر رہی ہے جس کے تحت تمام بالغ مردوں کے لیے وسیع پیمانے پر فوجی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ اقدام یورپ میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کیا جا رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تسک نے پولینڈ کی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی تربیت ایک ایسی ریزرو فورس تیار کرے گی جو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کافی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جاری جنگ کے باعث پولینڈ کو شدید خدشات لاحق ہیں ۔ اگر یوکرین جنگ ہار جاتا ہے تو روس اپنی توسیع پسندانہ پالیسی کے تحت پولینڈ جیسے ممالک کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔