اگر والدین چاہتے ہیں ان کے بیٹے منفی خود پسند شخصیت کا شکار نہ ہوں تو انہیں بیٹوں اور بیٹیوں، دونوں کی یکساں تربیت کرنی چاہیے:اداکار کی گفتگو
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار عباس اشرف اعوان نے کہا ہے کہ مردوں میں خود پسندی اور برتری کا احساس زیادہ تر والدین کی تربیت کا نتیجہ ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ والدین اکثر اپنے بیٹوں کو یہ احساس دلاتے ہیں کہ وہ دوسروں سے برتر ہیں، خاندان کے اصل وارث ہیں اور ہر چیز پر ان کا زیادہ حق ہے۔ عباس اشرف کے مطابق اگر والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے منفی خود پسند شخصیت کا شکار نہ ہوں تو انہیں بیٹوں اور بیٹیوں، دونوں کی یکساں تربیت کرنی چاہیے اور دونوں کو برابر کی اہمیت دینی چاہیے۔ عباس اشرف اعوان نے کہا کہ میرے خیال میں مردوں میں خود پسندی اور برتری کا احساس زیادہ تر والدین کی تربیت کا نتیجہ ہوتا ہے۔