اسرائیل کے خلاف جنگ سے قبل روزانہ 30 ہزار سے افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا رہا تھا ‘بے دخلی سے افغانستان میں مزید عدم استحکام ہوسکتا ہے:ماہرین
تہران(آئی این پی )ایران نے لاکھوں افغان مہاجرین کو مقررہ ڈیڈ لائن تک ملک چھوڑنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے دوسری صورت میں گرفتاری کے لیے تیار ہو جائیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ جاری رہنے والی 12 روزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی وجہ سے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی اور ڈیڈ لائن بہت قریب آگئی ہے۔انسانی حقوق کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر افغان باشندوں کی بے دخلی سے افغانستان میں مزید عدم استحکام ہوسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر 30 ہزار سے افغان باشندوں کو واپس بھیج رہا تھا جبکہ اس سے قبل یہ تعداد تقریبا دو ہزار تھی۔