راولپنڈی ( آئی این پی )راولپنڈی میں پڑوسی نے ہمسائے پر آراء مشین سے حملے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ۔پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں ایک شخص کو آراء مشین سے حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد متاثرہ فیملی نے تھانہ نصیر آباد پولیس کو تحریری درخواست دی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ ملزم ذاکر خان نے مستری کے ہمراہ حملہ کر کے جان سے مارنے کی کوشش کی جبکہ ملزمان کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے درخواست وصول کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔