اسلام آباد (آئی این پی)آئی ایم ایف وفد کی پاکستان میں موجودگی کے دوران اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی آج پیر کو جاری ہوگی۔گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سودمیں کمی یا اسے برقرار رکھنے کافیصلہ ہوگا،اجلاس میں آئندہ دوماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائیگا،آئی ایم ایف وفدملکی معیشت کی کارکردگی اوردیئے گئے اہداف پرکامیابی یا ناکامی جانچنے کیلئے پاکستان میں موجود ہے۔مہنگائی کی شرح میں حکومتی تخمینہ سے زیادہ کمی انٹرسٹ ریٹ میں کمی کا سبب بن سکتی ہے