کراچی (آئی این پی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج پیر کو دو ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ کاروباری برادری، سرمایہ کار اور ماہرین معیشت شرح سود میں ممکنہ رد و بدل کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ 22 فیصد شرح سود میں ایک سے دو فیصد کمی کا امکان ہے، جس کا مقصد کاروباری لاگت کو کم کرکے صنعتی سرگرمیوں کو بحال کرنا اور معاشی پہیہ دوبارہ متحرک کرنا ہے۔