ضروری اشیائے خورونوش مزید مہنگی، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

ضروری اشیائے خورونوش مزید مہنگی، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

شہر میں ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عام صارفین کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سامنا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ادھواڑ چاول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 280 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح شکر کی قیمت میں بھی 5 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 320 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 125 گرام پیک سرخ مرچ کی قیمت میں بھی 8 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے روزمرہ استعمال کی اشیاء مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور سرکاری ریٹ لسٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔