فیفا ورلڈکپ: مراکش کی شکست پر نورا فتحی آبدیدہ، جذباتی مناظر وائرل

فیفا ورلڈکپ: مراکش کی شکست پر نورا فتحی آبدیدہ، جذباتی مناظر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی فیفا ورلڈکپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں مراکش کی شکست کے بعد جذباتی ہو گئیں۔

فرانس کے ہاتھوں 0-2 کی شکست کے بعد نورا فتحی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، جبکہ ان کی آبدیدہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔مراکشی نژاد اداکارہ ماضی میں بھی متعدد مواقع پر مراکش کی قومی فٹبال ٹیم کی بھرپور حمایت کرتی رہی ہیں۔ اس بار بھی وہ ٹیم کی کامیابی کے لیے پُرامید تھیں، تاہم شکست کے بعد ان کی مایوسی واضح نظر آئی۔رپورٹس کے مطابق ٹریفک جام میں پھنس جانے کے باعث نورا فتحی کو اسٹیڈیم پہنچنے کے لیے کئی کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑا، جبکہ میچ کے آغاز سے قبل وقت کم ہونے پر انہوں نے دوڑ لگا کر اسٹیڈیم پہنچنے کی کوشش بھی کی۔

مراکش کی شکست کے بعد نورا فتحی نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر مداحوں نے نورا فتحی سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مراکش کی ٹیم کی بھرپور جدوجہد اور شاندار کارکردگی کو بھی سراہا۔اگرچہ مراکش کا سفر کوارٹر فائنل میں اختتام پذیر ہوا، تاہم ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے عالمی سطح پر ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔