ورلڈ کپ میں شریک سب سے چھوٹا ملک کوراکاؤ اپنی شاندار کارکردگی اور منفرد کہانی کے باعث عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
تقریباً 1 لاکھ 58 ہزار آبادی پر مشتمل یہ کیریبین جزیرہ نہ صرف اپنی غیر معمولی فٹبال کہانی کی وجہ سے نمایاں ہے بلکہ اپنے منفرد اندازِ زندگی اور تیاریوں کے باعث بھی خبروں میں ہے۔
غیر روایتی تیاریوں کا انداز
کوراکاؤ کی ٹیم جدید سہولتوں کے بجائے قدرتی ماحول میں تیاری کر رہی ہے۔ کھلاڑی ساحلِ سمندر پر ننگے پاؤں ٹریننگ کرتے ہیں، ریت پر ورزش اور مختلف فٹبال مشقیں کرتے ہیں، جو ان کی تیاریوں کو منفرد بناتا ہے۔مزید یہ کہ ٹیم کا سفری انداز بھی خاص توجہ حاصل کر رہا ہے، جہاں کھلاڑی ایک پرانی اسکول بس میں سفر کرتے ہیں جس کی کھڑکیوں میں شیشے بھی موجود نہیں ہیں۔
مضبوط کارکردگی اور تاریخی سفر
ٹیم کے بیشتر کھلاڑی نیدرلینڈز میں پیدا ہوئے ہیں لیکن ان کے والدین کا تعلق کوراکاؤ سے ہے۔ کوالیفکیشن راؤنڈز میں ٹیم نے 10 میچ بغیر شکست کے کھیلے اور ہیٹی، جمیکا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو جیسے مضبوط حریفوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
تجربہ کار کوچ اور اعتماد
ٹیم کے کوچ Dick Advocaat اس وقت 78 سال کی عمر میں ورلڈ کپ تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ کوچ بننے جا رہے ہیں۔فیفا رینکنگ میں 82 ویں نمبر پر ہونے کے باوجود کوراکاؤ کی ٹیم کا اعتماد بلند ہے اور وہ بڑے اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔