شوہر، سسرالیوں کا تشدد، خاتون چل بسی

 ملکھوکی گا ئوں میں واقعہ بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ،3ملزم معین، قاسم اور سعدیہ گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) ہئیر کے علاقے میں مبینہ گھریلو تشدد کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون صوبیہ کو مبینہ طور پر اس کے شوہر معین اکبر اور سسرالی افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری شواہد جمع کیے۔ دوسری جانب مقتولہ کے ورثا نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔ پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیشی شواہد کی روشنی میں واقعے کے تمام پہلو ئوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تھانہ ہیئر کے علاقے ملکھوکی گا ئوں میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں 25 سالہ ثوبیہ جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او ہیئر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان، معین، قاسم اور سعدیہ کو گرفتار کر لیاپولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے جبکہ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی محمد یاسر کی مدعیت میں نامزد ملزمان معین، قاسم، سعدیہ اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔