سندھ ہائیکورٹ ، بینچ سربراہ کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر مزید سماعت سے معذرت

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ  کے جج نے لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر مزید سماعت سے معذرت کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سمیت 9  ٹان چیئر مینز کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست پر  بینچ کے سربراہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے  مزید سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے کیس مزید سماعت کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کردیا۔دوسری جانب نیپرا نے درخواست پر اپنے اعتراضات اور جواب جمع کرادئیے جس میں کہا گیا ہیکہ درخواست گزاروں نے متبادل فورم کی موجودگی میں عدالت سے رجوع کیا۔نیپرا نے استدعا کی کہ درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد کی جائے،  ٹان چیئرمین لیاقت آباد نے نیپرا کو لوڈ شیڈنگ سے متعلق شکایت درج کرائی،