چھٹیاں گزارنے جاپان کیلئے جانیوالی آسٹریلوی سیاح چیئرلفٹ میں پھنس کر ہلاک

بیگ پیک چیئر لفٹ میں پھنس گیا اور  وہ ہوا میں لٹک کر رہ گئی اسی دوران دل کا دورہ پڑا
ٹوکیو(آئی این پی )جاپان میں چھٹیاں گزارنے کیلئے جانیوالی آسٹریلوی سیاح چیئرلفٹ میں پھنس کر ہلاک ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ وسطی جاپان کے ایک مشہور مقام ہاکوبا ویلی میں سوگائیک مانٹین ریزورٹ میں پیش آیا۔  رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 22 سالہ آسٹریلوی سیاح اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے جاپان آئی تھی جہاں اس کا بیگ پیک چیئر لفٹ میں پھنس گیا اور  وہ ہوا میں لٹک کر رہ گئی۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی سیاح کو اسی دوران دل کا دورہ بھی پڑا، تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیاح کو ریسکیو کیا گیا اور اسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی