بجٹ 2025-2026 : قومی اسمبلی کا اجلاس شروع

بجٹ 2025-2026 : قومی اسمبلی کا اجلاس شروع

آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر معمول کے مطابق نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔اس کے بعد تمام اراکین نے احترام میں کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔