میں نے دونوں ممالک سے کہا اگر آپ گولیاں چلائیں گے تو تجارت بند ہو جائے گی:امریکی صدر کی میڈیا سے بات چیت
واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں اپنے کردار کا دعوی دہرا دیا ہے۔وائٹ ہائوس میں جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا "مجھے فخر ہے میں نے دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ رکوا دی۔ میں نے دونوں ممالک سے کہا اگر آپ گولیاں چلائیں گے تو تجارت بند ہو جائے گی"۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ "پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے"، جس سے ان کے پاکستان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار سامنے آیا