عمران خان نے پی ٹی آئی میں جو بزدار ماڈل لگایا اس کا بہت نقصان ہوا، فواد چودھری

خاندان بھی صرف یہی اپیلیں کرتا پھر رہا ہے بانی کی ڈاکٹر سے ملاقات کروا دی جائے
لاہور(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی موجودہ پالیسیوں اور مرکزی لیڈرشپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پارٹی کی بڑی تنزلی قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی میں جو بزدار ماڈل لگایا ہے، اس کا پارٹی کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے، آج عمران خان کی جیل سے رہائی کی بات کہیں پیچھے رہ گئی ہے اور اب صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ان کا خاندان بھی صرف یہی اپیلیں کرتا پھر رہا ہے کہ ان کی کسی طرح ڈاکٹر سے ملاقات کروا دی جائے