نازیبا ویڈیو کیس:ریڈیالوجی ٹیکنیشن اوروارڈ سرونٹ گرفتار

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں کارروائی،خواتین مریضوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ریڈیالوجی ٹیکنیشن شکیل اور اس کے ساتھی وارڈ سرونٹ زین العابدین کوحراست میں لے لیا گیا،ایکسرے ٹیکنیشن شکیل پر خواتین مریضوں سے نازیبا حرکات کرنے اور ویڈیو بنانے کے الزامات ہیں۔ تفصیل کے مطابق راول پنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے سرکاری ٹی ایچ کیو ہسپتال کا ایکسرے ٹیکنیشن شکیل احمداور ذین نامی ہسپتال ملازم کو  ایکسرے کیلئے آنے والی خواتین مریضوں اور خواتین سٹاف کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے اور ساتھیوں کی مدد سے خواتین کی قابلِ اعتراض ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کی شکایت پر نیشنل کرائم ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لیکر راولپنڈی منتقل کردیا ہے،جبکہ خواتین کی شکایات پر سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔