ایک نشست ثمر بلور ، دوسری ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی،اختیار ولی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والی ثمر ہارون بلور کو( ن) لیگ نے رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی چھوڑ کر (ن )لیگ میں شامل ہونے والی ثمر بلور سے متعلق پارٹی قیادت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی نے ثمر بلور سے متعلق پارٹی فیصلے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک نشست ثمر بلور اور دوسری نشست ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی۔