ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور تیراہ کے قبائل میں معاہدہ ہواہے، فی خاندان ماہانہ 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے
ٹیم ورک کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں، وزیراعلی سنجیدگی سے کا م کریں ہم تعاون کریں گے
اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ خیبرپختونحوا کابینہ نے آپریشن کی منظوری دی تھی، نقل مکانی کے پروسیجر کیلئے5ارب مختص کیے گئے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور تیراہ کے قبائل میں معاہدہ ہواہے، فی خاندان ماہانہ 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر ہارون کا کہناتھا کہ متاثرہ گھروں کیلئے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن صوبائی حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے، خیبرپختونخوا میں 85 ہزار لوگ دہشتگردی کا شکار ہوئے، دہشتگردی کو صرف ایک قومیت سے منسلک نہیں کرنا چاہیے، مس مینجمنٹ دیکھنا صوبائی حکومت کا کام ہے، ٹیم ورک کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں، وزیراعلی کے پی سنجیدگی سے کام کریں ہم تعاون کریں گے، فاٹا کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔