سینیٹ الیکشن رانا ثناء ، فضل الرحمن ملاقات

حکمران جماعت کے وفد کی مولانا کی رہائش گاہ پرآمد،خیبر پختونخوا میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کے سینیٹ الیکشن پر مشاورت 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)حکمران جماعت مسلم لیگ( ن) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام پہنچے۔ملاقات میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمٰن، کامران مرتضیٰ، مولانا عطاء الرحمن، مولانا اسعد محمود، مرتضیٰ جاوید عباسی اور ہارون محمود بھی موجودتھے۔ذرائع کے مطابق رہنمائوں کے درمیان خیبر پختون خوا میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کے سینیٹ الیکشن پر مشاورت کے ساتھ ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔