ان افراد پر الزام ہے کہ وہ برسوں تک ایک بے بنیاد افواہ کو پھیلاتے رہے
پیرس (آئی این پی )فرانس کی خاتونِ اول بریجیت میکرون کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی نوعیت کی جھوٹی اور توہین آمیز مہم چلانے کے الزام میں 10 افراد پیرس کی عدالت میں پیش کی گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کیمطابق ان افراد پر الزام ہے کہ وہ برسوں تک ایک بے بنیاد افواہ کو پھیلاتے رہے، جس میں دعوی کیا گیا کہ بریجیت میکرون پیدائش کے وقت مرد تھیں۔یہ مقدمہ ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب بریجیت میکرون اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے جولائی کے آخر میں امریکہ میں ایک ہتکِ عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔دونوں نے امریکی دائیں بازو کی میڈیا شخصیات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے یہ الزام پھیلایا تھا۔