لاہور: شہر بھر میں جاری وقفے وقفے کی شدید بارش نے معمولاتِ زندگی اور ٹریفک نظام کو متاثر کر دیا ہے۔
شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کے پیشِ نظر چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ٹریفک وارڈنز اور افسران کو فوری طور پر ایکشن میں آنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سی ٹی او لاہور کی ہدایات:
تمام ڈی ایس پیز کو مصروف اور نشیبی علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت
لفٹرز اور بریک ڈاؤن وہیکلز کو نشیبی سڑکوں پر تعینات کرنے کا حکم
واسا اور دیگر متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت
شہریوں کے لیے احتیاطی ہدایات:
سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ:
بارش کے دوران الیکٹرک پولز، تنصیبات اور پانی والے مقامات سے دور رہیں
ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں، گاڑیوں میں فاصلہ رکھیں
انڈر پاسز کے نیچے موٹرسائیکل یا گاڑیاں کھڑی نہ کریں
کسی بھی ایمرجنسی یا رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں
ٹریفک وارڈنز کی موجودگی:
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ:"شہریوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک وارڈنز مسلسل سڑکوں پر موجود ہیں۔ ہم بارش کے باوجود ٹریفک کے نظام کو بحال رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔"
عوامی تعاون کی اپیل:
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ قوانین پر عمل کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری پولیس کو اطلاع دیں۔