رجب بٹ کی اہلیہ کا نجی وائس نوٹ لیک، ساس کے لیے بھیجا گیا

رجب بٹ کی اہلیہ کا نجی وائس نوٹ لیک، ساس کے لیے بھیجا گیا

پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کے نجی وائس نوٹ کا لیک ہونا سوشل میڈیا پر ہلچل کا باعث بن گیا ہے۔

وائس نوٹ میں ایمان اپنے بیٹے کی حفاظت اور پرائیویسی کے بارے میں بات کرتی نظر آئیں۔ وہ اپنی ساس سے کہتی ہیں کہ بیٹے کا نام ہرولاگ میں شامل نہ کیا جائے کیونکہ لوگ ٹک ٹاک پر بددعائیں دے رہے ہیں۔ ایمان نے روتے ہوئے کہا، "نہ میرے ساتھ ظلم کریں نہ میرے بچے کے ساتھ ظلم کریں۔"اسی دوران انہوں نے درخواست کی کہ بیٹے کے موقع پر عقیقہ کے جانور قربان کیے جائیں بجائے کیک کاٹنے کے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ایمان کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ ہر والدین کا حق ہے کہ وہ اپنے بچے کی پرائیویسی کا تحفظ کریں۔ بعض صارفین وائس نوٹ کے لیک ہونے پر حیران بھی ہیں اور سوال کر رہے ہیں کہ یہ نوٹس کس نے لیک کیا۔