پی ایس ایل 11 کا ڈرافٹ 30 جنوری کو متوقع

پی ایس ایل 11 کا ڈرافٹ 30 جنوری کو متوقع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا ڈرافٹ 30 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ایس ایل مینجمنٹ ڈرافٹ سے قبل تمام معاملات جلد مکمل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ڈرافٹ میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان، کوچز اور دیگر نمائندے شریک ہوں گے۔ پی ایس ایل مینجمنٹ نے ڈرافٹ کے حوالے سے پلاننگ کا آغاز کر دیا ہے اور وینیو اور تاریخ کا باضابطہ اعلان بھی جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل 11 کا ڈرافٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک روز کے وقفے میں کرایا جائے گا، تاکہ تمام ٹیمیں اور کھلاڑی بروقت تیاری کر سکیں۔