ایران نے اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کو خط لکھ کر امریکہ کی عالمی پالیسیوں کی سخت تنقید کی ہے۔
ایرانی سفیر برائے اقوامِ متحدہ امیر سعید ایروانی نے خط میں کہا کہ امریکہ کے اقدامات بین الاقوامی قانون اور یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہیں اور یہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اشتعال انگیزی اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، جبکہ ایران ملک میں عدم استحکام پھیلانے والے اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ایرانی سفیر کے مطابق امریکی پالیسیاں غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ ہیں اور عالمی سطح پر ان کا منفی اثر پڑ رہا ہے۔