سرد موسم کی شدت میں اضافے کے ساتھ لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئلہ 140 روپے فی کلو جبکہ لکڑی 50 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔شہری بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مناسب مقدار میں ایندھن خریدنے سے قاصر ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ طلب میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔شہریوں نے کہا کہ گیس کی عدم دستیابی کے سبب وہ لکڑی اور کوئلہ خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے سردیوں میں مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔