لاہور(خصوصی رپورٹ )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اصل وارث قید میں ہیں، نوازشریف سیاسی ہیجان کے حل کیلئے اہم کردار ادا کریں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم بار بار اس لئے مذاکرات کا کہہ رہے ہیں کیونکہ ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، ملکی استحکام کیلئے مذاکرات ضروری ہیں۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں کی درخواست میں 13 فروری تک توسیع کر دی۔