نوازشریف 26نومبر کے واقعات سے پہلے وزیراعظم کو احتیاط برتنے کا کہہ سکتے تھے:سابق گورنر
اسلام آباد(آئی این پی )سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے نوازشریف 26 نومبر کے واقعات سے پہلے وزیراعظم کو احتیاط برتنے کا کہہ سکتے تھے، نوازشریف اس وقت بھی طاقتور ہیں اور اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں، نوازشریف کا سیاست پر بات نہ کرناانہیں پتا ہے کہ عوا م نے مینڈیٹ نہیں دیا، 2022 کے بعد نوازشریف کی سیاست میں واضح تبدیلی نظر آئی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نوازشریف نے سویلین بالادستی کی جنگ لڑی تھی۔ لیکن 2022میں جیسے ہی حالات بدلے ، یہ واحد لیڈر ہوں گے جنہوں نے 40سال سیاست کی اور پھر حیران کن طور پر ان کی سیاست میں تبدیلی آئی۔